قومی آواز–ویب ڈیسک ماہرین نے اس پریشان کن صورتحال سے بچنے کے لئے کچھ اہم مشورے دئیے ہیں۔
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) آج کا دور سمارٹ فون کا دور ہے اور ہر کوئی اپنی یادوں کو محفوظ کرنے کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بکثرت بنا کر اپنے موبائل فون پر محفوظ رکھتا ہے۔ سیلفی کے شوقین نوجوان تو روزانہ کئی کئی دفعہ اپنی تصاویر بناتے ہیں اور انہیں موبائل فون پر محفوظ رکھنے کے علاوہ دیگر کئی طرح کی ضروری معلومات بھی موبائل فون پر ہی محفوظ کی جاتی ہیں۔ لیکن کیا یہ واقعی محفوظ ہیں؟
-1 اپنی فائلز کو بیک اپ کرتے ہوئے انکرپشن استعمال کریں، مثلاً آئی ٹیونز میں انکرپشن کی آپشن آن کرلیں یا اسی طرح آئی کلاﺅڈ میں بیک اپ سسٹم استعمال کرتے ہوئے انکرپشن ضرور استعمال کریں۔
-2 اپنے فون پر ہمیشہ سافٹ ویئر اور آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں۔
-3 اپنے فون کو کبھی بھی Rootنہ کریں، یعنی اس کے سسٹم سافٹ وئیر کی گہرائی میںگھس کر تبدیلیاں نہ کریں۔
-4 ہر قسم کی ایپس انسٹال کرتے رہنے کی بجائے صرف قابل اعتبار ذرائع سے دستیاب ہونے والی محفوظ ایپس کو ہی انسٹال کریں۔
-5 سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے فون پر اپنی ایسی تصاویر اور ویڈیوز رکھنے سے گریز کریں جو آپ کسی اجنبی کو دکھانا نہیں چاہیں گے، کیونکہ یہ معلومات چوری ہوسکتی ہیں اور دوسروں تک پہنچ کر آپ کے لئے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔