قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز،6،جنوری، 2021،
بلوچستان کے شہر مچھ میں شعیہ ہزارہ مسلک سے تعلق رکھنے والے گیارہ شہریوں کے قتل پر کوئٹہ اور کراچی میں کئی مقامات پر ہونے والے دھرنوں کو چار دن مکمل ہو گئے ہیں۔کوئٹہ میں وزیر داخلہ کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم خود آ کر ان کے مطالبات سنیں۔ کئی حکومتی شخصیات نے مظاہرین سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے مقتولین کی تدفین کر دیں تاہم لواحقین نے مطالبات کی منظوری اور قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔