مہنگائی سے غریب آدمی کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

قومی آواز
قومی نیو ز، 5 اکتوبر ،2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی غلطی تھی کہ پہلے ملک کو خوشحال پھر اسے فلاحی ریاست بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔ انہوں نے کہا کے پاکستان میں فلاحی ریاست کے بنیادی اصولوں پر کبھی عمل ہی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے اور حکومت مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں