قومی آواز :
عالمی نیوز،28،فروری، 2021،
رنگون سے آنے والی اطلاعات کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز ملک گیر احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے سات لوگ اپنی جان سے گئے جبکہ اب تک ہنگاموں میںہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔دوسری جانب میانمار کے سفیر مقیم اقوام متھدہ نے بھی ادارے سے اپیل کی ہے کہ میانمار کے خلاف ایکشن لیا جائے جہاں فوج نے جمہوری حکومت کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔