قومی آواز ۔ برٹش کولمبیا:برٹش کولمبیا کے ایک شخص کواپنی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کی وجہ سے اکیس برس کی سزا ہوئی ہے۔ اس پر دوسرے درجے کے قتل کی دفعہ لگائی گئی ہے اسی وجہ سے اس کوقید ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرجندر ڈھلیوال کا تعلق برٹش کولمبیاسے ہے اس نے اپنی سابق گرل فرینڈ کوقتل کردیا تھا اس وجہ سے اس کوسزا سنائی گئی ہے۔ برٹش کولمبیا سپریم کورٹ میںاس کیس کی سماعت ہوئی۔ اس نے کمرہ عدالت میں کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی۔مجھے علم ہے کہ میں نے غلط کام کیا ہے۔