قومی آواز: نئی دلی پاک بھارت کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس ریل سروس دو روز پہلے روک دی گئی تھی تاہم اب تناؤ میں کمی پر دونوں ممالک نے بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کل بھارت سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گی۔ بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس 4 مارچ کو بھارت پہنچے گی۔ قبل ازیں پاکستان نے بھی سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور پاکستان ریلوے کے حکام نے پیر سے شیڈول کے مطابق روانہ ہو گی۔
بھارتی خبریں 02 مارچ ، 2019