قومی آواز ۔
06 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
نارتھ یارک میں ایک ری سائیکلنگ فیکٹری میں کیمیکل لیک ہونے سے ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی جس پر قابو پانے کے لئے فائر ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرنا پڑا۔ فائر چیف کے مطابق جب فائر ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی تو ورکرز یا تو چھینک رہے تھے یا سر درد کی شکایت کر رہے تھے ۔ موقع سے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت زیادہ خراب تھی۔ چیف کے مطابق فیکٹری میں نیلے رنگ کے ڈبوں میں کسی قسم کا کیمیکل موجود تھا جس کی شناخت نہیںہو سکی جو تیز اور بو دار تھا اور بدن پر جلن پیدا کر رہا تھا۔ واقعے کے وقت فیکٹری میں پچاس ورکرز موجود تھے جن کو چیک کیا گیا اور انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ تحقیقات کی جار ہی ہیں کہ بلیو رنگ کس چیز کا تھا اور اسے وہاں کس مقصد سے رکھا گیا تھا۔