نیویارک کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی، نو بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 13جنوری ،2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں نوبچوں سمیت 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ تیرہ بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ آگ ایک عمارت کی 19 ویں منزل پر لگی۔ نیویارک سٹی کے فائر کمشنر ڈینیل نیگرو کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کے ہیٹر سے لگی۔ ریلیف کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے عمارت کو کارڈن کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں