Monday, October 30, 2017 نیو مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والی معمر خاتون کی لا ش گھر سے کچھ فاصلے سے گلی سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق اٹھاسی سالہ یوگسواری یوہالنگھم ہفتے کی رات سے لاپتہ تھیں ۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون رات کو کھانے کے بعد ہوا خوری کے لئے باہر نکلی تھیں مگر اس کے بعد واپس نہیں آئیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کر دی تھی مگر پولیس اہلکاروں کا خیال ہے کہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے اور لگتا ہے کہ اس میں مزید کسی تحقیقات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو