قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 30اگست،2021
وان میں پبلک ہیلتھ آفیشل حکام کے مطابق ایک ڈانس پارٹی کے سترہ شرکاء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پارٹی نائن ڈانس پارٹی گروپ نے تشکیل دی تھی جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے سترہ سے انیس اگست تک جاری رہنے والی اس پارٹی میں شرکت کی تھی انہیں چاہئے کہ وہ اپنا طبی معائنہ کروا لیں تاکہ ان میں سے کسی میں اگر کورونا وائرس موجود ہو تو اس کا پتہ چلایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہری اس قسم کے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ ایسی جگہوں پر کورونا پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔