وزیر اعظم عمران خان نے کورونا اقدامات پر عمل کروانے کے لئے فوج طلب کر لی

 

قومی آواز :
قومی نیوز23اپریل ، 2021
وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا اقدامات پر عملدرآمد کروانے کے لئے فوج سے مدد طلب کر لی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے پڑوسی ملک میں مریضوں کے لئے آکسیجن ختم ہو چکی ہے اور لوگ مر رہے ہیں ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس بات کا سنگین خطرہ ہے کہ کہیں پاکستان میں بھی وہی حالات نہ ہو جائیں۔ اگر حالا ت خراب ہوئے تو ملک میں لاک ڈاﺅ ن کرنا پڑے گا جس سے غریب لوگ پس جائیں گے۔قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فوج سے کہہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پرآ کر لوگوں سے کورونا اقدامات پر عمل کروائیں۔


متعلقہ خبریں