قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،7جولائی،2019
وفاقی حکومت نے پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لئے بنایا گیا ٹراج پائلٹ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان ہفتے کو بارڈر سیکیورٹی کے ادارے کی ترجمان میری ایمانوئیل نے اپنے ایک اعلامیے میں کیا۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ٹراج پروگرام کے زریعے پناہ گزینوں کو رش والے علاقوں سے نسبتاً کم رش والے علاقوں میںمنتقل کرنا تھا مگر ایسا ممکن نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے یہ پروگرام بند کر کے اب مینوئیلی طور پر پناہ گزینوں کو دوسرے علاقوں کو منتقل کیا جائے گا۔