اتوار07 اکتوبر 2018
نوجوان اور تروتازہ نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے اور وہ اس کے لیے سب سے پہلے اپنی غذا میں تبدیلیاں لے کر آتا ہے۔ جس طرح جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے ورزش اور غذا انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اسی طرح کچھ غذائیں ایسی ہیں جس کا مسلسل استعمال آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا بھی بنا سکتا ہے۔ اگر آپ ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال ترک کریں دیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔ چاکلیٹ یا مٹھائیاں کوئی بھی چیز جو ان دو پروٹینز کو متاثر کرتی ہے اس کا ہماری جلد پر منفی اثر ہوتا ہے اور چینی ان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کو جھریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو چینی سے دور رہیں۔ جلا ہوا گوشت جلے گوشت میں عموماً پروانفلیمٹری ہائیڈروکاربن ہوتے ہیں جو کہ کلوجین کو متاثر کرتا ہے اور اس سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔ اگر آپ باربی کیو کھانے کے زیادہ ہی شوقین ہے تو اسے چمچ یا کانٹے سے الگ کریں اور پھر گوشت کھائیں۔ پروسیسڈ کاربوہائیڈریٹس لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام کی تمام کاربوہائیڈریٹس نقصان دہ ہیں بلکہ مختلف بیجوں، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جن چیزوں سے بچنا چاہیے، ان میں سفید ڈبل روٹی، پیسٹریز اور ناشے میں استعمال کی جانے والی کچھ اجناس کو چھوڑ دیں۔ مارجرین نمکین غذائیں شکنجبین یا لیموں پانی کافی کیفین آپ کی جلد سے پانی کو ختم کرسکتی ہے جس سے جلد پر جھریاں پڑسکتی ہیں۔ اس میں چینی اور کریم کا استعمال مزید نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے
قومی آواز: کراچی
میٹھی اشیاء یا مٹھائیوں کا زیادہ استعمال کسی بھی صورت آپ کے لیے مفید نہیں ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے چینی کس طرح آپ کو جلد عمر رسیدہ بنا سکتی ہے، دو پروٹینز کلوجین اور الاسٹن جو کہ آپ کی جلد کو تازہ اور جوان بناتی ہیں کو سمجھنا ضروری ہے۔
کبھی بھی سیاہ اور جلے ہوئے گوشت کو دیکھیں اور سوچیں کہ وہ کیسے آپ کی صحت کے لیے مفید ہو سکتا ہے اور حقیقت میں بھی یہ آپ کے لیے مفید نہیں ہے۔
آپ نے یہ اکثر سنا ہوگا کہ کاربوہائیڈریٹس ہضم ہو کر خالص چینی کی شکل اختیار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے استعمال سے آپ کی عمر وقت سے پہلے بڑھنا شروع ہوتی ہے اور آپ کی جلد بوڑھی دکھتی ہے۔
مکھن کا انتہائی مقبول ترین متبادل ‘مارجرین’ جلد کو انتہائی بری طرح سے متاثر کرتا ہے۔ 2001 میں دی جرنل آف امریکن کالج آف نیوٹریشن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ لوگ جو کہ مارجرین کا روزانہ استعمال کرتے ہیں ان کے چہرے پر جھریاں زیادہ ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ مارجرین میں پایا جانے والا مخصوص ‘فیٹ (fat)’ ہے۔
کوئی بھی چیز جس میں نمک کی کثیر مقدار پائی جاتی ہو مثلاً نمکین گوشت، سوپ اور آلو کے چپس وغیرہ، آپ کی جلد کو خشک بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ نمک کی وجہ سے جسم کے خلیوں سے زیادہ مقدار میں مادہ خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہوتی ہے اور جھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ چینی کلوجین کو ختم کر سکتی ہے اور تیزابی خوراک دانتوں کی انیمل (یعنی دانتوں کے اوپر سفید رنگ کی تہہ) کو تباہ کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے شکنجبین یعنی لیموں پانی کا دہرا نقصان ہوتا ہے کیونکہ اس میں چینی اور تیزابیت دونوں موجود ہوتے ہیں۔
ہوسکتا ہے ہر صبح آپ کو آنکھیں کھولنے کے لیے کافی کے ایک کپ کی ضرورت پڑتی ہو مگر اس کے لیے آپ پانی کے ایک گلاس کا سہارا لے لیں تو آپ کے لیے مفید ہوگا۔