قومی آواز ۔ ٹورنٹو
ویسٹ جیٹ سسٹم کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی رات ائیرلائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث بہت سی فلائیٹس تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ دیگر امور میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتاہم ترجمان نے کہا کہ اب صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور حالات بحال ہو رہے ہیں اور ہفتے کو تاخیر کا شکار ہونے والی فلائیٹس کے تمام مسافروں کو دیگر فلائیٹس سے روانہ کر دیا جائے گا اور چند گھنٹو ںمیں ہی تمام نظام پہلے کی طرح ہی کام کرنے لگے گا۔