April 04, 2017 گلیور گیٹ کے نام سے سجی49 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلی اس چھوٹی سی دنیا میں شہر کے شہر آباد ہیں ۔ پانچ براعظم پرمشتمل ان ماڈلز میں دنیا کی300 شاہکار عمارتوں کے چھوٹے ماڈلز تخلیق کئے گئے ہیں، جن میں گرینڈ سینٹرل ٹرمینل،ایفل ٹاور،نائن الیون کی یادگار،بروکلین برج، پیسا ٹاور،ٹاور برج،بکنگھم پیلس،تاج محل سمیت متعدد مشہورعمارتوں کے منی ایچرز شامل ہیں۔ چھ سو ماہرین نے دن رات کی محنت کے بعد یہ شاہکار تیار کیا ہے ۔
قومی آوازنیویارک
نیویارک کے ٹائمزاسکوائرمیں دنیا کے 300 سے زائد شہروں کے چھوٹے ماڈلز نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔