جمعہ , 12 فروری , 2016 مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز
قومی آواز ۔اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو متوازن بجٹ کا جواب دینے سے کترانے لگے۔انہوںنے الیکشن مہم میںمتوازن بجٹ کا کہا تھااوراس کاخوب چرچہ کیا تھا لیکن اب وہ متوازن بجٹ کے بارے میں بات کرنے سے کترانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ سے معیشت کاکمزور ہونا ہے۔ معیشت کاخسارہ ان کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔ لبرلز نے دس بلین ڈالرزائد خرچ کرنے کاارادہ کیا تھا لیکن اب صورتحال ان کی سوچ سے زیادہ مختلف ہوگئی ہے۔ اس وجہ سے خسارے کی صورتحال مختلف ہے۔کینیڈاکی معیشت بدترین ہوتی جارہی ہے اورجلد بہتری کاکوئی امکان نہیںہے۔شرح نمو کودیکھا جائے تو اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ دو تین برسوں تک یہ صورتحال بہتر ہوگی۔ اس طرح سے مختص رقم دس بلین ڈالر سے بڑھنے کاامکان ہے۔لبرلز نے معاشی خسارہ کوختم کرنے کے لئے زائد بجٹ کی منصوبہ بندی کی تھی۔