قومی آواز ۔ شعبہ رئیل اسٹیٹ ۔ ٹورانٹو: ٹورانٹو میں گذشتہ برس گھروں کی قیمتوں میں دس فی صد اضافہ ہوا ہے اور رواں برس مزید ہونے کا امکان ہے۔ ٹورانٹو ریئل سٹیٹ بورڈ کو توقع ہے کہ رواں برس بھی ٹورانٹو میں گھروں کی قیمتیں زیادہ ہی رہیں گی۔ ٹورانٹو ریئل سٹیٹ بورڈ کے مطابق اوسط فروخت قیمت655,000ڈالر رہنے کاامکان ہے۔ یہ کینیڈا میں بلند ترین ہے، جبکہ ماضی میں یہ قیمت622,217 ڈالر تھی۔ یہ2014 کے مقابلے میں9.8 فی صد زیادہ ہے۔