قومی آواز ۔ ٹورنٹو ٹورنٹو میں موسم شدید سے شدید ہو گیا ہے اور سرد موسم کی وجہ سے روز مرہ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔ ہالیڈے میلے کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ شدید سرد موسم کی وجہ سے میلے میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹرولوجسٹ جل ٹیلر کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ ٹورنٹو کے شہریوں کو منفی بیس درجہ حرارت گزارنا ہو گااور ٹھنڈی ہواﺅں کا سامنا کرنا ہو گا۔ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بے گھر افراد کے لئے خصوصی سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے اور انہیں شیلٹر فراہم کرنے کے لئے گرم خیمے اور دیگر سازو سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔پیرسن ائیر پورٹ پر صورتحال غیر معمولی ہے اور چار سو سے زیادہ فلائیٹس کنسل کی جا چکی ہیں کیونکہ ائیر پورٹ مسلسل برف باری کی زد میں ہے۔
ٹورنٹو شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ، ہالیڈے میلے کی چھٹی کر دی گئی ، موسم بہتر ہونے پر دوبارہ لگے گا
Thursday, December 14, 2017