قومی آواز March 13, 2017
ٹورنٹو ایریا میں برف باری اور تیز ہواﺅں نے موسم کی سختی میں اضافہ کر دیا ،شہریوں کو احتیاط کا مشورہ
گریٹر ایریا ٹورنٹو میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 25سینٹی میٹر برف باری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔موسم بہار کے آغاذ سے قبل سرد موسم اپنی بھرپور جولانیاں ضرور دکھانے لگا۔اس سلسلے میں ماحولیات کینیڈا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ٹورنٹو ایریا اور جنوبی اونٹاریو کے علاقوں کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ جلد ہی موسم سرما کا ایک بہت ہی تیز اور سرد طوفان علاقے کو ہٹ کرے گا۔ اونٹاریو کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں طوفان کے دوران تیز ہواﺅں کے چلنے اور برف باری کا امکان ہے ، گریٹ لیک کی جانب سے آنی والی ہوا خشک اور تیز ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ھمیلٹن اور نیاگرا کے علاقوں میں بھی 15سے 25سینٹی میٹر برف پڑنے کا امکان ہے ۔یہ طوفان کئی دن جاری رہنے کا امکان ہے