Thursday, December 28, 2017 موسمیات کینیڈا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو میں سردی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ جمعرات کی صبح اس لحاظ سے منفرد تھی کہ اسے اس موسم کی اب تک کی سب سے سرد ترین صبح قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ٹمپریچر منفی 22درجے ریکارڈ کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 18.9منفی تک گیا تھے جو آج سے ستاون سال پہلے1960میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماحولیات کینیڈانے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹورنٹو اور جی ٹی اے کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں شدید ترین سردی ہو گی اور درجہ حرار ت منفی 30تک گر سکتا ہے ۔اعلامیے کے مطابق ایسا سرد موسم سال کے ان دنوں میں عام طور پر نہیں ہوتا یہ معمول کے خلاف بات ہے کہ ان دنوں میں درجہ حرارت اتنا گر گیا ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔