قومی آواز، کینیڈین نیوز،17مئی ،2021 ٹورنٹو میں ہفتے کے دن فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے ۔ سب سے بڑا مظاہرہ ناتھن فلپ اسکوائر پر کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں شریک افراد فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم بند کرے اور فلسطین کو آزاد کرے ۔ مظاہرے کا اہتمام فلسطین یوتھ موومنٹ نے کیا تھا ۔