قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, November 25, 2017
ٹورنٹو میں حسب سابق اس سال بھی کرسمس جوش و خروش سے منایا جا ئے گا اس موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے سٹی ہال کے باہر ایک بڑا کرسمس ٹری سجایا جائے گا جہاں رنگ و روشنی کا انتظام ہو گا اور شہریوں کو بڑی پارٹی دی جائے گی۔ کرسمس کے لئے مشہور آرٹسٹ برینڈا لی کی جانب سے ایک خصوصی نغمہ بھی تیار کیا گیا ہے جو کرسمس کی شام بجایا جا ئے گا۔ کرسمس کے موقع پر دیگر دلچسپیوں میں ٹورنٹو کے ناتھان فلپ اسکوائر پر کرسمس ٹری کے گرد روشنیاں آویزاں کی جائیں گی اور لوگ رات گے تک پروگراموں سے محظوظ ہو سکیں گے۔ اس موقع پر چراغاں، فائر ورکس اور رقص و سرور کا انتظام بھی ہو گا۔ اس موقع پر لاکھوں روشنیوں سے رات بھر چراغاں کیا جائے گا۔ کرسمس کے موقع پر سستے بازار بھی لگائے جائیں گے جہاں لوگ اپنی پسند کی اشیاءبہت ہی سستی قیمت پر خرید سکیں گے۔ یہ مارکیٹ ہاربر فرنٹ پر لگے گی ۔ اس کے علاوہ گولڈ اسٹار ہالی ڈے مارکیٹ بھی دیکھنے کی چیز ہو گی۔ سانتا کلاز کے لئے ایک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی جس کو لوگ دلچسپی سے دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ بھی ٹورنٹو میں ہزاروں قسم کے کھیل تماشے اور تفریحی پروگراموں کی تیاری جاری ہے جن کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو جائے گا۔