ٹورنٹو پولیس نے گھر میں بم اور اسلحہ تیار کرنے والے شخص کو دھر لیا

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 13جنوری ،2022
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق پولیس نے ٹورنٹو کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے گھر میں ہی بم بنانے اور دیگر اسلحہ تیار کرنے کا کارخانہ لگا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو ایک خفیہ اطلاع پر کوئینزاسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے گھر اور گاڑی سے مختلف اقسام کے پانچ ہتھیار دیگر خطرناک سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق 39سالہ ڈینیل لائٹ وولر سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے کہ وہ یہ اسلحہ کن مقاصد کے تحت بنا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں