قومی آواز: ٹورنٹو
اکتوبر07 ، 2017
ٹورنٹو پولیس کو بینک فراڈ میںملوث جوڑے کی تلاش ، دونوں نے بینک کو چار لاکھ ڈالر کا چونا لگا دیا
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ٹورنٹو کے ایک بینک میں جعلسازی اور فراڈ کی ایک عجیب واردات دیکھنے میں آئی ہے جس میں ایک مرد اور ایک خاتون نے مذکورہ بینک کو چار لاکھ ڈالر سے محروم کر دیا۔ واقعات کے مطابق 29جون 2017کو ایک خاتون بینک میں داخل ہوئیں اور ایک اکاﺅنٹ سے چار لاکھ ڈالر اپنے جعلی اکاﺅنٹ میں منتقل کئے جبکہ اس کے دوسرے مرد ساتھی نے اسی رقم سے سونے کی اینٹوں کی خریداری کی۔ بینک کو اس فراڈ کا عمل کافی دیر بعد ہوا جب تک دونوں فرار ہو چکے تھے۔ پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے حلئے بدل کر واردات کی تاہم شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ یہ جوڑا جہاں نظر آئے فوری پولیس کو اطلاع دیں۔