ٹورنٹو کونسل نے ایٹی بکوک سینٹینئل پارک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ، پارک راب فورڈ سے منسوب کیا جانا تھا

قومی آواز ۔
05 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
ٹورنٹو کونسل نے ایٹی بکوک سینٹینئل پارک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ، پارک راب فورڈ سے منسوب کیا جانا تھا
ٹورنٹو کونسل کے ایک اعلامئے کے مطابق کونسل میںایٹی بکوک سینٹینئل پارک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر رائے شماری ہوئی جسے بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پارک کا نام سابق مئیر ٹورنٹو راب فورڈ کے نام پر رکھا جانا تھا۔ راب فورڈ 210میں ٹورنٹو کے مئیر منتخب ہوئے تھے جبکہ وہ 2014میں ایک بار پھر ٹورنٹو کونسل کے رکن کا انتخاب بھی جیتے تھے۔ 2016میں بیماری کے سبب ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ پارک کی تبدیلی کی قرارداد مئیر جان ٹوری نے پیش کی تھی تاہم اسے ممبران کی تائید حاصل نہ ہو سکی اور قرارداد مسترد کر دی گئی۔