قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،1مئی ، 2021
ہرارے میں ہونے والے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے تین سو چوہتر رنز بنا لئے ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔فواد احمد نے سینچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو آٹھ رنز مکمل کئے اور وہ ابھی کھیل رہے ہیں۔پاکستان نے پہلے دن کے ایک سو تین رنزکے ساتھ کھیل کا آغاز کیا تھا۔ اوپنر عابد علی ساٹھ رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ اظہر علی نے چھتیس رنز بنائے۔