قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،24،دسمبر، 2020،
گذشتہ جمعے ایلنگٹن روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا باون سالہ شخص اسکاٹ اینڈریو اسپتال میں انتقال کر گیا جس کے بعد پولیس نے خاتون ڈرائیور کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو متوفی سڑک پر بے سدھ پڑا تھا جسے اٹھا کر اسپتال پہنچا یا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے اور ملزمہ کو گرفتار کر کے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔