Thursday, November 16, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
ٹورنٹو میں ٹی ٹی سی کی بسوں میں مسافروں کے رش اور بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے سفر کرنا روز بروز کٹھن اور دشوار ہوتا جا رہا ہے اور مسافروں کو بسوں میں کم سیٹوں کی شکایت ہے۔اس شکایت پر حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ٹی ٹی سی کو سینتیس بلین ڈالر کی امدادی رقم جاری کی ہے تاکہ مسافروں کو سہولت ملے۔ اس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم مسافروں کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کر رہی ہے کیونکہ اسی امداد کی وجہ سے اس نے اب تک کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اگلے سال بھی جوں کی توں برقرار رہنے کا امکان ہے۔