قومی آواز :
کینیڈین نیوز،10مارچ ، 2021،
حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن و دیگر پابندیوں میں نرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹورنٹو واسی لمبے ٹورز پر نکل کھڑے ہوئے ہیں جس سے محکمہ صحت اور حکومت پریشانی کا شکار ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ صرف بلیو مون سائٹ پر ہی ایک ہفتے میں د س ہزار سے زائد افراد نے وزٹ کیا ہے جبکہ دیگر مقامات بھی اسی ذمرے میں آتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ اسی طرح سفر کرتے رہے تو کورونا کی تیسری لہر بہت جلد آ دھمکے گی جس کے تدارک کے لئے حکومت کو ابھی سے کمر کس لینی چاہیے۔