پاکستانی نوجوان کا کارنامہ، افریقی پہاڑ کیلی منجارو کی چوٹی بیس گھنٹوں میں سر

 

قومی آواز ،
اسپورٹس نیوز16،فروری، 2021
پاکستانی نوجوان اسد علی میمن نے افریقی ملک تنزانیہ کے سب سے بڑے پہاڑ کیلی منجاروکو صرف بیس گھنٹے میں سر کر کے عالمی کارنامہ انجام دے دیا۔ اس سے قبل وہ جنوبی امریکہ سب سے اونچی چوٹی ایکونکا گوا بھی سر کر چکے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس سے قبل یہ چوٹی سوئٹزر لینڈ کے کوہ پیما کارل ایگلوف چھ گھنٹے بیالیس منٹ میں طے کر چکے ہیں مگر اسد علی میمن نے یہ کارنامہ بغیر کسی اضافی سہولت اور سازو سامان کے انجام دیا۔ تنزانیہ میں پاکستانی سفارتخانے نے اسد علی میمن کی اس کامیابی کی تحریری طور پر تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں