قومی آواز، قومی نیو ز 30اگست،2021 پاکستانی ٹرانس جینڈر جنت علی نے پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کی عالمی ہیومن رائٹس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس کو حکومت پاکستان کی جانب سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور قومی شناختی کارد و دیگر دستاویزات کے حصول کے لئے سہولتوں سے آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔جنت علی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستانی ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ تقریب میں ڈنمارک کے شاہی جوڑے نے بھی شرکت کی اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ جنت علی ڈبل ایم اے ہیں اور پاکستان کی سب سے پڑھی لکھی ٹرانس جینڈر ز میں ان کا شمار ہوتا ہے۔