قومی آواز :
قومی نیوز26اپریل ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ انہوں نے یہ بات سماجی کمیشن کے ستتر ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کورونا کی غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے جس کے معاشی اور معاشرتی اثرات سب کے سامنے ہیں۔ انہو ں نے عالمی برادری پر علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مدد دینے کی اپیل کی۔