پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، پہلے ون ڈے میں پاکستان فاتح، جنوبی افریقہ کو شکست

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،2اپریل ، 2021
سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان نے اپنے مد مقابل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر دو سو تہتر رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر سات وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر ایک سو ستتر رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس میں امام الحق کی نصف سنچری بھی شامل تھی ۔ امام الحق نے ستر رنز بنائے ۔بابر اعظم نے ایک سو تین رنز بنائے جس میں سترہ چوکے شامل تھے۔


متعلقہ خبریں