پاکستان دنیا میں ٹی بی کی شرح میں پہلے اور ہیپاٹائٹس میں دوسرے نمبر پر: رپورٹ

قومی آواز ۔ اسلام آباد
Friday, April 20, 2018

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تپ دق کی شرح میں سرفہرست جب کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دوسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں صحت و تعلیم کے شعبے میں 2017 میں بھی صورت حال تشویش ناک رہی۔

ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تھیلیسیمیا اور ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، جب کہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 55 لاکھ بالغ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 56 لاکھ بچے پرائمری اسکولوں اور 55 لاکھ بچے سیکنڈری اسکولوں سے باہر ہونے سے دنیا بھر میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ رہی۔


متعلقہ خبریں