پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، افراط زر 11 فیصد، محکمہ شماریات

قومی آواز
قومی نیو ز ، 1دسمبر ،2021
پاکستان کے محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں نومبر کے مہینے میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح 11 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ 20 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اعدادوشمار کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور روپے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے درآمدی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد پاکستان کے عوام مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں