پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پر آگئے، بریفنگ میں انکشاف

قومی آواز
قومی نیو ز، 15نومبر،2021
پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات تاریخ کی نچلی ترین سطح تک آگئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ارکان پارلیمنٹ کو دی جانے والی ایک بریفنگ میں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ بریفینگ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو متوازن رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان چینی بلاک میں چلا گیا تو امریکہ ناراض ہو جائے گا جس سے پاکستان کے مالی مفادات کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی بلاک میں جانے سے چین سے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کو ان دونوں ممالک سے تعلقات کو متوازن رکھ کر خارجہ پالیسی تشکیل دینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں