February 14, 2017 شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نمائندے کو بتایا تھا کہ بھارت نے 2015 اور 2023 کے درمیان دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لئے ایک قانونی معاہدے کا احترام نہیں کیا اور بھارت کی جانب سے کھیلنے سے انکار کی وجہ سے پاکستان کو 200ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہونے کے لئے اپریل میں آئی سی سی کے نئے مسودہ آئین کی تصدیق کا انتظارہے۔ شہریار خان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نمائندے نے انہیں بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کاخواہشمند ہےلیکن یہ حکومت کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہے
قومی آواز ۔ لاہور . پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف دوطرفہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کو 200ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔