March 07, 2017
قومی آواز ٹورانٹو ۔ اونٹاریو میں ووڈ اسٹاک کے علاقے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک دوست کو اپنے دوست کے ساتھ ہمدردی کرنا مہنگا پڑ گیا اور پولیس والوں نے اس کا لائسنس معطل کر دیا۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اتوار کی صبح پولیس نے اسٹاک ووڈ کے علاقے میں ایک اسٹاپ پر اونٹاریو کے ایک شخص کو روکا جانچ کرنے پر مذکورہ شخص ڈرنک نکلا جس پر پولیس نے اس کا لائسنس معطل کر دیا۔اس شخص کے ہمراہ ایک پسنجر بھی تھا جب اس نے گاڑی چلانے کی کوشش کی تو پولیس والوں نے اسے روک دیا کہ اس کا لائسنس معطل ہے اور ابھی اس نے فائن ادا نہیں کیا ہے لہذٰا وہ گاڑی نہیں چلا سکتا چنانچہ دونوں اشخاص نے اپنے ایک جاننے والے کو فون کیا جس کے پہنچنے پر پولیس نے اس کو بھی چیکنگ کے مرحلے سے گزارا اور دلچسپ واقعہ اس وقت ہوا جب اپنے دوستوں کی مدد کو آنے والے شخص کا لائسنس بھی معطل نکلا اور فائن ادا نہ کرنے کی وجہ سے وہ بھی گاڑی چلانے سے روک دیا گیا۔اب صورتحال یہ ہے کہ دونوں اشخاص کو ٹریفک کورٹ میں پیش ہونا ہے اور اپنے معطل لائسنس کو چھڑانے کے لئے 1000ڈالر کی خطیر رقم بطور جرمانہ ادا کرنی ہے۔