پینگوئن کو تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے پاوں لگا دیا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بگ پائپس نامی ایک پینگوئن کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے مصنوعی پاں لگا دیا گیا ہے ۔ اس پینگوئن کا ایک پاں 2007 میں ایک حادثے میں کٹ گیا تھا۔ اس ڈیجیٹل پاں کی مدد سے یہ پینگوئن اب نہ صرف چل سکتا ہے بلکہ پانی میں تیر بھی سکتا ہے ۔ 9 سال کے طویل عرصہ کے بعد گزشتہ روز بگ پائپس نے اس مصنوعی پاں کی مدد سے چلنا شروع کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برازیل میں ایک کچھوے کو تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے مصنوعی خول چڑھایا گیا تھا۔ اس کچھوے کا خول آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر ختم ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے پہلے اس شدید زخمی کچھوے کو بچانے کیلئے اقدامات کئے بعد ازاں اسے تھری ڈی خول لگائے گئے ۔ اب یہ کچھوا اپنے اس نئے خول کے ساتھ گھوم پھر رہا ہے ۔


متعلقہ خبریں