قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،3جون،2021
ابو ظہبی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز پر نظر رکھنے کے لئے ٹریکر کا استعمال کیا جائے گا۔ تمام کھلاڑیوں کے لئے قرنطینہ سے نکلنے کے بعد ٹریکر کا استعمال لازمی ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس ٹریکر کے زریعے ابو ظہبی کے صحت کے حکام کھلاڑیوں اور آفیشلز پر نظر رکھیں گے۔ جو کوئی شخص مخصوص علاقے سے باہر جائے گا تو اس کا پتہ فوری طور پر حکام کو چل جائے گا اور اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔