قومی آواز، اسپورٹس نیوز،17مئی ،2021 پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز میں کورونا کی وجہ سے تعطل کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ باقی میچز ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں پاکستانی اور ابو ظہبی کے حکام کے درمیان بات چیت مکمل کر لی گئی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور کہا جا رہا ہے کہ اس بارے میں اعلیٰ حکام سے گرین سگنل مل گیا ہے ۔ پی سی بی حکام ان میچز میں شرکت کے لئے چار سو افراد کے لئے ویزے کی درخواستیں دیں گے ۔ کسی نا گہانی صورتحال میں کراچی میں میچز کرانے کا آپشن بھی کھلا رکھا گیا ہے ۔