January 10, 2017 قومی آواز ۔ کراچی . پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کا یہ بیان مسترد کردیاجس میں اس نے کہا تھا کہ پاکستان پی ایس ایل کے فائنل کیلئے محفوظ نہیں۔ پی سی بی نے فیکا کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیکا کا بیان پاکستان کرکٹ کیلئے نقصان دہ ہے، اس کی رپورٹ قابل اعتبار بھی نہیں۔ پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی نے مزید کہا کہ کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کی ہے، پانچ سال میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ فیکا کی رپورٹ کی کوئی بنیاد ہوتی تو سیکیورٹی ماہرین کا نام ظاہر کرتی، بے نام سیکیورٹی ایکسپرٹس کون ہیں؟ تنظیم نے جنہیں بنیاد بناکر اپنی رپورٹ جاری کی ہے اور پاکستان سے ہزار میل دور بیٹھ کر بے بنیاد اور منفی بیانات دے رہی ہے ؟رپورٹ میں کہی گئی باتیں حقائق کے منافی ہیں۔ پی سی بی نے فیکا کی رپورٹ کو یکسر مسترد کیا اور کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل تو لاہور ہی میں ہوگا اور اس فائنل کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات اور کھلاڑیوں کیلئے بلٹ پروف بسیں فراہم کی جائیں گی