قومی آواز ٹورنٹو
Saturday, March 10, 2018
چائنا ٹاﺅن میں ہفتے کی صبح چاقو زنی کی ایک واردات میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح ایک قریبی اسپتال سے ایک فون کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جسے چاقو کے زخم آئے ہیں ۔ اس اطلاع پر پولیس اسپتال پہنچی تو پتہ چلا کہ زخمی شخص بے ہوشی کی حالت میں ایک ٹیکسی میں اسپتال لایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دراصل کوئنز اسٹریٹ میں پیش آیا تھا ۔ ابھی تک کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا ہے نہ ہی کسی عینی شاہد نے پولیس سے رابطہ کیاہے۔