قومی آواز
عالمی نیو ز، 22نومبر،2021
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چائنا اپنے چھوٹے ہمسایہ ممالک کا نہ تو مقابلہ کرے گا اور نہ ان کا کوئی فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے یہ بات دس ملکوں پر مشتمل ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز آسیان کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بیجنگ کا مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ علاقائی تنازعہ ہے جس کی وجہ سے واشنگٹن سے لیکر ٹوکیو تک خطرے کی گھنٹی سنائی دے رہی ہے۔ تاہم چینی صدر نے ایسے کسی تاثر کی نفی کی ہے۔