ڈھاکہ میں دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر، صرف 6 اوورز کھیلے جا سکے

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز ، 6دسمبر ،2021
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ گراو¿نڈ میں پچ گیلی ہونے اور بارش کی وجہ سے کھانے کے وقفے تک کھیل نہیں ہو سکا تاہم جب کھیل شروع ہوا تو صرف 6 اوورز کے بعد روک دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔بارش نہ رکنے پر امپائر نے کھیل اگلے دن کے لیے ملتوی کر دیا۔ اس وقت تک پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بنا لیے تھے اور وکٹ پر اظہر علی اور بابر اعظم موجود تھے۔


متعلقہ خبریں