کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر طالبان کا حملہ، 10 افراد ہلاک

قومی آواز ۔ کابل
افغان نیوز 29 نومبر ، 2018
حملے میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی G4S کو نشانہ بنایا گیا جو کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر طالبان نے حملہ کردیا، واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یہ حملہ طالبان کے جنگجوؤں نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے کابل کے مشرقی حصے میں واقع برطانوی سیکیورٹی کمپنی G4S پر دھاوا بولا، پہلے ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑیا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے کمپنی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم علاقے میں موجود سیکیورٹی فورسز نے انہیں باز رکھنے کی کوشش کی۔

نجیب دانش کا کہنا تھا کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ کابل پولیس چیف کے ترجمان باسر مجاہد کا کہنا ہے کہ حملے میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی G4S کو نشانہ بنایا گیا جو کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں