کترینہ کیف اور وکی کوشل ازدواجی بندھن میں بندھ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

قومی آواز
شوبز نیو ز ، 11دسمبر ،2021
بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اسٹار فنکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے موقع پر کھینچی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں واضح رہے کہ شادی کی یہ تقریب راجستھان کے شہر مادھوپور کے قلعہ سکس سینسس میں انجام پائی جہاں نئے شادی شدہ جوڑے نے پھیرے لئے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شادی ہندو مذہب کے طور طریقوں کے مطابق انجام پائی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تاہم ابھی شادی میں شرکت کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔


متعلقہ خبریں