قومی آواز ۔ کراچی ۔
کراچی: مدرسے کے استاد کے بہیمانہ تشدد سے اس کا 10 سالہ شاگرد جاں بحق ہوگیا۔ جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں عید گوٹھ میں مدرسے کے قاری نظام الدین نے گزشتہ روز اپنے شاگرد 10 سالہ محمد حسین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھی سے مارا پیٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ قاری کے تشدد کے باعث بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بچے کے اہل خانہ نے قاری کو معاف کردیا اور اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کرکے اس کی تدفین کردی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں تشدد اور قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
Tuesday, January 22, 2018
کراچی: مدرسے کے استاد کا شاگرد پر بہیمانہ تشدد، 10 سالہ بچہ جاں بحق