قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،24،دسمبر، 2020،
محکمہ موسمیات ٹورنٹو نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اس سال کرسمس کے موقع پر شدید برفباری متوقع ہے ۔محکمے کا کہنا ہے آئندہ چند گھنٹوں میں بارشو ں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور اس دوران پچیس ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کرسمس کی رات برفباری ہو گی جو اگلے دن بھی جاری رہے گی ۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت احتیاطی اقدامات ضرور کریں۔