قومی آوازا:فریڈریکشن: سابق کابینہ منسٹر پیٹر مک کے کاکہنا ہے کہ کنزرویٹو لیڈرشپ دوڑ میںشامل ہونے کے لئے سوچنے کے لئے بہت وقت ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ درست ہے کہ میںاس بارے میںسوچ رہا ہوں لیکن ابھی بہت وقت درکار ہے۔میری اس پر گہری نظر ہے۔ میں مسائل سے بھی آگاہ ہوں۔ واضح رہے کہ وہ ہارپر حکومت میں بہت اہم ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ وہ اس وقت نیو برونسوک میںہیں۔ وہ اپنے دوست برائن مک ڈونلڈ کے حق میں ہیں۔تاہم حالیہ سروے میں مک کے قیادت کی دوڑ کے لئے بہترین ہیں۔تاہم انہوںنے ا سکے لئے سوچ وچار کے لئے وقت مانگا ہے۔مک کے نے گذشتہ اکتوبر میںہونےو الے الیکشن میں حصہ نہیںلیا تھا۔ ان کا تعلق نوواسکاٹیا سے ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ میرے نزدیک ہماری پارٹی کا مستقبل روشن ہے۔